You will get the information about Introduction to WordPress.

ورڈ پریس ایک اوپن سورس کنٹینٹ مینیجمینٹ سسٹم سی ایم ایس ہے، جو صارفین کومتحرک ویب سائٹس اور بلاگ بنانے کی سھولت فراہم کرتاہے۔ ورڈ پریس میں بلاگ بنانے کے کافی ٹولز موجود ہیں، جو ہم کو اجازت دیتے ہیں کہ بنا محنت کئے ہم تھوڑے وقت میں جلد ہی بھترین بلاگ یا ویب سائٹ بناسکتے ہیں۔

 ورڈ پریس ہم کو کافی پلگ انز فراہم کرتا ہے جس سے ہمارا کام اور بھی آسان ہوجاتا ہے۔ ورڈ پریس میں ہم کچھ ہی منٹوں میں اپنی ویب سائٹ کا لے آؤٹ یا ڈزائن تبدیل کرسکتے اس کے لئے ورڈ پریس ہمیں بہت سارے ٹیملیٹس جن کو ہم تھیم بھی کھہ سکتے ہیں۔

ورڈ پریس کون سیکھہ سکتاہے؟

یہ ٹیوٹوریل ان لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے جو ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے بارے میں بنیادی معلومات رکھتے ہوں اور جن کو ویب سائٹ بنانے میں دشواری پیش آتی ہے اور کم وقت میں اچھی اور معیاری ویب سائٹ یا بلاگ بنانا چاہتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل کو مکمل سیکھنے کے بعد، آپ اسکے ماہر بن جائیںگے۔

ورڈ پریس سیکھنے سے پہلے کیا کرنا چاہئے؟

اس ٹیوٹوریل کو شروع کرنے سے پہلےہم آپ کو صلاح دیتے ہیں کہ آپ پہلے ایچ ٹی ایم ایل اچھی طرح سیکھہ لیں ورنہ اسکا فائدہ نھیں ہوگا۔

What is Content Management System (CMS) ? کنٹینٹ مینیجمینٹ سسٹم کیا ہے؟

کنٹینٹ مینیجمینٹ سسٹم ایک ایسا سافٹویئر ہوتاہےجو ڈیٹا یعنی مواد جیسے ٹیکسٹ، فوٹو، میوزک، دستاویزات وغیرہ کواسٹور کرتا ہےاور آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ پر فراہم کردیتاہے۔ یہ آپ کی ویب سائٹ میں تبدیلی، اشاعت اور درستگی کرنے میں معاون ہوتاہے۔

ورڈ پریس کو 27 مئی 2003 میں میٹ ملینوگ اور مائک لٹل نے جاری کیا تھا، اور اسکا باقائدا اعلان 2009 میں اوپن سورس کیا گیا تھا۔

Requirements to run WordPress ورڈ پریس کو چلانے کے لئے ضروریات

  • Required Database − MySQL 5.0 +
  • Required Web Server −
    • WampServer or WAMP (Windows)
    • LAMP Server (Linux)
    • XAMPP Server (Multi-platform)
    • MAMP Server (Macintosh)
  • Operating System − Cross-platform
  • Browser Support − IE (Internet Explorer 8+), Firefox, Google Chrome, Safari, Opera
  • PHP Compatibility − PHP 5.2+

اوپر بتائے گئے سرورس میں سے آپ کوئی بھی سرور انسٹال کرسکتے ہیں، جن میں پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل خود بخود انسٹال ہوجائیں گے، اسکے بعد آپ کو ورڈ پریس انسٹال کرنا ہوگا۔

Categories: WordPress

0 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *