ورڈ پریس میں ویب سائٹ یا بلاگ بنانے کے لئے ہم کو اسے انسٹال کرنا ہوگا، اس کے لئے آپ نیچے دئے گئی ہدایات پر عمل کریں۔

  ویب سائٹ کھولیں۔ wordpress.org سب سے پہلے آپ 

بٹن پر کلک کریں جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ Get WordPress

How to download and install WordPress

آپ جیسے ہی اس گیٹ ورڈ پریس بٹن پرکلک کریں گے تو آپ ایک نئے پیج پر پہنچیں گے جہاں پر آپ کو ڈائون لوڈ ورڈ پریس کا ایک اور بٹن ملے گا اب آپ اس بٹن پر کلک کریں جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

Download WordPress Button

جیسے ہی ڈائون لوڈنگ کا عمل مکمل ہوگا، آپ کے ڈائون لوڈس فولڈر میں ایک زپ فائل ورڈ پریس کے نام سے محفوظ ہوجائے گا۔

اب آپ اس زپ فائل کو ان زپ یا ایکسٹریکٹ کرلیں۔ اور اس فولڈر کے اندر ایک ورڈ پریس نامی فولڈر آئے گا، آپ اس کو کاپی کرلیں۔

اب آپ زیمپ سرور کے فولڈر کو کھولیں اور ایچ ٹی ڈاکس فولڈر میں اس ورڈ پریس فولڈر کو پیسٹ کردیں، جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

WordPress Folder Save Location

اب آپ زیمپ سرور کو رن کریں کیوں کہ اگر سرور بند ہوگا تو ہمارا ورڈ پریس کا کام نہیں ہوگا، اسکے لئے آپ زیمپ کنٹرول پینل فائل کو ڈبل کلک کرکے رن کر لیں، جس کی لوکیشن آپ کو نیچے دی گئی تصویر میں مل جائے گی۔

Xampp Server File Location

اب جیسے ہی کنٹرول پینل کھلے گاتو آپ کے سامنے کافی اسٹارٹ بٹنس ظاہر ہوں گے ان میں سے آپ اپاچی اور مائی سکیوئل بٹنس کو اسٹارٹ کرلیں، جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

XAMPP Server Started

جب آپ کے زیمپ سرور کے دونوں سروسز رن ہوجائیں، تو آپ گوگل کروم براؤزر کھولیں  اور نیچے دی گئی ایڈریس ٹائپ کریں اور انٹر کی پریس کردیں۔

localhost/wordpress

localhost wordpress admin installation

یہ اوپر تصویر آپ کے ورڈ پریس کی انسٹالیشن کی پہلی اسکرین ہے جس میں یہ ہم سے پوچھ رہا ہے کے آپ کس زبان میں ورڈ پریس انسٹال کرنا چاہتے ہیں؟ اب آپ کنٹینیو بٹن پر کلک کردیں۔ آپ جیسے ہی بٹن کلک کریں گے تو دوسرا ڈائلاگ باکس آئے گا، جس  میں یہ ہم سے ڈیٹابیس کا نام، ڈیٹا بیس کا یوزر نیم، ڈیٹابیس کاپاسورڈ اور ہوسٹ پوچھے گا، جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے ۔

name username password and host

 

Categories: WordPress

0 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *