چھوٹے اور درمیانے درجے کے آن لائن کاروبار کیلئے پاکستان میں ایپ متعارف

پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے آن لائن کاروبار کرنے کے لیے چیکو ایپلیکیشن بنائی گئی ہے۔ یہ ایپ ایک ای کامرس پلیٹ فارم ہے جہاں پر کاروباری افراد اپنی مصنوعات کی آن لائن تشہیر کے ساتھ ان کو فروخت بھی کرسکتے ہیں۔اس ایپ کی مدد سے کوئی بھی شحص صرف تین منٹ میں اپنے بزنس کو آن لائن بزنس میں تبدیل کرسکتا ہے۔برانڈوس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) اور شریک بانی جن کا نام متین کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد چھوٹے درجے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینا ہے، تاکہ وہ بھی اپنا ڈجیٹل مستقبل اچھا بنا لیں۔

رضا متین نے کہا کہ آج کل کے دور میں ہر ایک کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی پراڈکٹ کو آن لائن بیچ سکے، اور اس سلسلے میں پاکستانی تاجروں کی رہنمائی اور مدد کے لیے یہ چیکو ایپ ہمارا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی طاقت کی مدد سے ترقی کرنا اور دوسروں کو بااختیاراور اپنے پیروں پر کھڑا کرنے  کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری و ساری ہے۔ رضا متین مزید کہا کہ جب ہمارے تمام کاروباری شعبوں کے خواتین اور مرد سب کو اس قابل بنادیں گے کہ وہ سب کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملاکر چل سکیں، اور ہم ان کی کامیابی دیکھنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔

ecommerce-2140604_1280

پاکستان میں سب سے بڑی انٹرنیٹ اور ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی ‘اوشن’ کے سی ای او محترم عامر جعفری نے کہا ہے کی ہمارے ملک پاکستان میں کلاؤڈ کمیونیکیشن فراہم کرنےوالی تمام بڑی کمپنی ہےاسی وجہ سے ہمارے پاس یہ بہتر موقعہ ہے کہ ہم اپنے اس ملک میں ہر قسم کے بزنس کو جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئےدیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے پلیٹ فارم چیکو کی مدد سے ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کے لاکھوں کاروباری افراد کو ٹیکنالوجی سے مستفید کراسکتے ہیں جس سے ان کو کافی فائدہ ہوگا۔


0 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *